How to Make Boot able USB For Window XP and 7
محترم قارئین چند دن قبل مجھے ایک دوست نے اپنا پرانا آئی بی ایم کا لیپ ٹاپ دیا کہ اس میں ونڈو ایکس پی انسٹال کردیں ۔ میرے پاس دو ونڈو ایکس پی کی انسٹالیشن سی ڈیز موجود تھیں ۔ان میں سے ایک سی ڈی تو بُوٹ نہ
ان مشکلات کے باعث مزید سرچ کی تو ایک بہت مفید سافٹ ویئر ملا جس کے ذریعے بڑی آسانی سے نہ صرف ونڈو ایکس پی کو یو ایس پی کے ذریعے انسٹا ل کیا جاسکتا ہے بلکہ ونڈو وسٹا اور ونڈو سیون بھی انسٹال کی جاسکتی ہے۔ مزید اچھی بات یہ ہےکہ ایک ہی وقت میں آپ یو ایس پی میں ونڈو ایکس پی اور ونڈو سیون بھی رکھ سکتے ہیں اور ایک ہی یو ایس بی سے آپ ونڈو ایکس پی یا ونڈو سیون انسٹال کرسکتے ہیں ۔ یو ایس بی کو کمپیوٹر کے ساتھ لگاکر جب کمپیوٹر کو سٹارٹ کرتے ہیں تو یہ خود بخود ہی بُوٹ ہو کر اپنا کام شروع کردیتی ہے۔
اپنے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے سوچا کہ اس سافٹ ویئر کو دوستوں کے ساتھ شئیر کرنا چاہیے تاکہ اگر کسی دوست کو میری طرح اس سافٹ ویئر کی تلاش ہو تو اس کی مدد ہو سکے۔
طریقہ استعمال
• سب سے پہلے آپ اس سافٹ ویئر کو یہاں سے ڈاون لوڈ کریں۔
• آپ کے پاس 4 سے 8 جی بی کی یو ایس بی ہو تو اچھا ہے۔ اگر ایک ہی ونڈو کرنی ہے تو 4 بھی کافی ہے۔
• یو ایس پی کو FAT 32 میں فارمیٹ کرلیں۔
• یو ایس بی کو کمپیوٹر کی پورٹ کے ساتھ لگا کر WinSetupFromUSB_1-0-beta7.exe. نامی فائل کو چلائیں ۔
• یہ یقین کرلیں کہ یہ پروگرام چلنے پر آپ کی یوایس بی ڈھونڈ لے۔ ڈھونڈ لینے پر جگہ نمبر 1 پر اس کا نام آ جائے گا۔
• پھر Windows 2000/XP/2003 Setup کی جگہ چیک باکس کو کلک کریں اور جگہ نمبر 3 سے اس فولڈر کا راستہ منتخب کریں جہاں ونڈو موجود ہے۔ (یاد رکھیں کہ اگر ونڈو ISO IMAGE کی شکل میں ہے تو اس کو WINRAR سے کھول کر ایک فولڈر میں رکھیں)
• اسی طرح اگر ونڈو سیون کو بھی ڈالنا ہے تو اس کے لیے سٹیپ 4 اور 5 اختیار کریں ۔
• اب 6 نمبر والی جگہ سے GO کو کلک کردیں ۔
• لیجئے چند منٹ کے اند رآپ کی بُوٹ ایبل یو ایس بی تیا رہوجائے گی۔ اس کو استعمال کریں اور مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھیے۔
• شاید بعض لوگوں کو اپنے کمپیوٹر کا Boot Sequence بدل کر Boot from USB کرنا پڑے۔
• اگر آپ چاہیں تو ونڈو وسٹا کو بھی اسی طرح ڈالا جا سکتا ہے۔
• آزمائش شرط ہے۔
Tags
Computer Books